latest newsPoliticsWorld
ایران نے دوبارہ حملوں کی صورت میں خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنالیا: خبر ایجنسی

ان کا یہ بیان ایرانی حکام کے ان انتباہات کے بعد سامنے آیا ہے جن میں واضح کیا گیا تھا کہ اگر واشنگٹن کے ساتھ سفارت کاری ناکام ہو جاتی ہے تو کسی بھی نئے تنازع کی صورت میں خطے میں موجود زیرِ سمندر کیبلز کو اہداف کے طور پر نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرنے والے ان دونوں ایرانی سکیورٹی حکام نے اس حوالے سے زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کیں اور نہ ہی یہ بتایا کہ تہران یہ حملے کیسے اور کس جگہ کرے گا تاہم ان میں سے ایک اہلکار نے بتایا کہ ایران کا مقصد کسی بھی حملے کے بعد ان کیبلز کی مرمت کے کام کو روکنا ہوگا، تاکہ انٹرنیٹ کنکشنز سمیت دیگر مواصلاتی نظام میں پیدا ہونے والے تعطل کو طویل عرصے تک برقرار رکھا جا سکے۔



