کاملہ ہیرس کا غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں روکنے میں ناکامی کا اعتراف

سیئول: امریکا کی سابق نائب صدر کاملہ ہیرس نے غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں روکنے کے لیے مؤثر اقدامات نہ کرنے پر سابق صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی کوتاہی تسلیم کرلی، جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو کھلی چھوٹ دینے پر ٹرمپ انتظامیہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
جنوبی کوریا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کاملہ ہیرس نے کہا کہ امریکا بعض اوقات انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کے حوالے سے اپنی اخلاقی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا ہے۔
انہوں نے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کو اس ناکامی کی تازہ مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی اور سابق صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو اسرائیلی فوجی کارروائیاں روکنے کے لیے فوری اور زیادہ مؤثر اقدامات کرنے چاہیے تھے۔
کاملہ ہیرس نے مزید کہا کہ موجودہ ٹرمپ انتظامیہ بھی اس معاملے میں مؤثر اقدامات کرنے میں ناکام رہی۔



