latest newsWorld

مکہ مکرمہ میں ہیروئن ,سمگلنگ کے جرم میں ایک پاکستانی شہری کو سزائے موت

مکہ مکرمہ میں ہیروئن ,سمگلنگ کے جرم میں ایک پاکستانی شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سکیورٹی حکام کی تحقیقات کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ متعلقہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزا سنائی گئی اور  سپریم کورٹ اور شاہی حکم نامہ جاری ہونےکے بعد پھانسی کی سزا پر عمل کیا گیا۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث تمام مجرموں کو سخت سزا دی جائےگی۔

ادھر  مکہ سے مدینہ جاتے ہوئے پاکستانی عمرہ زائرین ٹریفک حادثےکا شکار ہوگئے۔سعودی میڈیا کے مطابق حادثے میں باپ  اور 2  بیٹے جاں بحق ہوگئے۔

دوسری جانب  مکہ مکرمہ میں خاتون سمیت 2 بنگلادیشی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق دونوں افراد پر غیر اخلاقی فعل میں ملوث ہونےکا الزام تھا۔سکیورٹی حکام نے دونوں افراد کو گرفتار کیا اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ان کے خلاف باقاعدہ الزامات عائد کیےگئے، بعد ازاں مقدمہ متعلقہ عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں دونوں کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنائی گئی۔

 عدالت سے سزا پانےکے بعد دونوں بنگلا دیشی شہریوں کی سزائے موت پر عمل درآمدکر دیا گیا۔

ایک اور مقدمے میں سعودی سپریم کورٹ نے سری لنکن شہری کی سزائے موت کالعدم کردی۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق 24 سالہ سیواراسا انوجن کو توہین آمیز پوسٹ کرنےکے الزام پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔

سری لنکا کے نائب وزیر خارجہ ارون ہیماچندرا کے مطابق فیصلےکے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ  یہ پیشرفت سری لنکا کی حکومت کی مسلسل سفارتی اور قانونی کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button