latest newsPakistan

وزیر ریلوے کراچی پہنچ گئے، 12 فریٹ ٹرینیں چلانے کا پلان طلب

کراچی(عمران اسلم)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کراچی پہنچ گئے، جہاں انہوں نے ریلوے سے متعلق امور پر اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں کراچی ڈویژن کی مجموعی کارکردگی، اصلاحات اور جاری منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کوچز کی کمی دور کرنے کے لیے تیار کیے گئے ایکشن پلان پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی۔ انہوں نے کراچی سے 12 فریٹ ٹرینیں جلد چلانے کے لیے متعلقہ حکام سے پلان بھی طلب کرلیا۔

محمد حنیف عباسی نے مسافر ٹرینوں کی بروقت روانگی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی اور ٹرینوں کی وقت پر روانگی کو ترجیح دی جائے۔

اجلاس میں ریلوے اراضی پر تجاوزات کے معاملے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر نے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن میں تیزی لانے اور ریلوے اراضی کو واگزار کرانے کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button