
businesslatest news
پی ٹی اے نے پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد 6 ماہ مقرر
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد 6 ماہ مقرر کردی، جس کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 سے ہوگا۔
پی ٹی اے کے مطابق تمام موبائل آپریٹرز کے ری چارج اور بیلنس کی کم از کم مدت 180 دن مقرر کی گئی ہے۔ بیلنس کی میعاد ختم ہونے کے بعد نئے ری چارج پر ختم شدہ بیلنس خودکار طور پر بحال ہوجائے گا۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اگر سم قابلِ استعمال حالت میں ہو تو نئے ری چارج پر صارف کو ختم شدہ بیلنس واپس مل جائے گا۔
ترجمان کے مطابق اس اقدام کا مقصد موبائل صارفین کے حقوق کا تحفظ اور ٹیلی کمیونیکیشن شعبے میں منصفانہ کاروباری ماحول کو فروغ دینا ہے۔ اتھارٹی نے تمام موبائل آپریٹرز کو نئی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔



