latest newsPakistan

سانحہ پمز: جاں بحق بچوں کے لواحقین کے لیے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے نومولود بچوں کے لواحقین کے لیے فی کس 50 لاکھ روپے مالی معاوضے کا اعلان کردیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم اور دکھ میں برابر کی شریک ہے اور انہیں ہر ممکن تعاون و معاونت فراہم کرے گی۔

اعلامیے کے مطابق مالی معاوضہ انسانی جان کا نعم البدل نہیں، تاہم اس کا مقصد غمزدہ خاندانوں کی مشکلات کسی حد تک کم کرنا ہے۔ حکومت نے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے میں 14 نومولود بچے جاں بحق ہوگئے تھے، جبکہ ایک بچے کو ریسکیو کرلیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button