مذاکرات نہ کرنے سے بانی پی ٹی آئی کا نقصان ہو رہا ہے، علی محمد خان

اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ آگے بڑھنے کا راستہ سیاسی ہی ہے، مذاکرات نہ کرنے سے بانی پی ٹی آئی کا نقصان ہو رہا ہے، لہٰذا محسن نقوی کی جانب سے مذاکرات کی دوبارہ دعوت سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
علی محمد خان نے کہا کہ تحریک انصاف سے بہت سے مواقع ضائع ہوئے ہیں اور اب مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات نہ ہونے سے بانی پی ٹی آئی کو نقصان پہنچ رہا ہے، جبکہ سیاسی مسائل کا حل بھی سیاسی طریقے سے ہی نکالا جاسکتا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر اُس رات مذاکرات کامیاب ہوجاتے تو بانی پی ٹی آئی کی بہنیں صبح تک رہا ہوچکی ہوتیں۔
علی محمد خان نے محسن نقوی کی جانب سے مذاکرات کی دوبارہ دعوت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ سیاسی کشیدگی کم کرنے اور مسائل کے حل کی جانب پیش رفت ہوسکے۔



