latest newsPakistan

وزیراعظم شہباز شریف آج پشاور کا دورہ کریں گے

پشاور: خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد وزیراعظم شہباز شریف آج پشاور کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت گورنر ہاؤس پشاور میں اہم اجلاس ہوگا، جس میں صوبے کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورت حال، دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات اور صوبے کے انتظامی و ترقیاتی امور پر وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبے کو درپیش مسائل اور امن و امان کی بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button