Businesslatest news
پیٹرول 5 روپے 16 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 69 پیسے فی لیٹر سستا

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، جس کے تحت ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 69 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 16 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد نئی قیمت 389 روپے 27 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں بھی 5 روپے 16 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 381 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 20 اکتوبر کے لیے ہوگا۔



