latest newsWorld
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی حملے میں 17 پاکستانی زخمی ہوئے، پاکستانی سفیر

ریاض: سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں ریاض ایئرپورٹ پر حوثی حملے میں 17 پاکستانی زخمی ہوئے تھے، جن میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔
ریاض میں سعودی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر احمد فاروق نے بتایا کہ حملے میں زخمی ہونے والے پاکستانیوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔
انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والے پاکستانی شہریوں کی تعداد سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر 17 پاکستانی زخمی ہوئے، جن میں پانچ خواتین شامل ہیں۔



