ٹائیگر شروف فائرنگ کے واقعے میں محفوظ، والدہ کا مداحوں کے لیے اہم پیغام

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کے واقعے کے بعد ان کی والدہ عائشہ شروف کا پہلا ردِعمل سامنے آگیا، جنہوں نے مداحوں کو یقین دلایا ہے کہ اداکار بالکل خیریت سے ہیں اور خطرے سے باہر ہیں۔
گزشتہ روز معروف اداکار جیکی شروف کے بیٹے ٹائیگر شروف کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ واقعے میں اداکار محفوظ رہے، تاہم ان کے ڈرائیور اور موقع پر موجود ایک مداح کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
واقعے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ شروف نے کہا کہ ٹائیگر بالکل ٹھیک اور محفوظ ہیں۔ انہوں نے اس مشکل وقت میں دعائیں کرنے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والے تمام مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
دوسری جانب ممبئی پولیس اور کرائم برانچ نے فائرنگ کے واقعے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کی جانب سے واقعے کے محرکات اور ملوث افراد کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔



