latest newsShowbiz

شادی کے قابلِ نہیں رہی، کومل عزیز

سابقہ پاکستانی اداکارہ و ماڈل کومل عزیز خان کا کہنا ہے کہ شاید ان کی شادی کی عمر گزر چکی ہے اور اب وہ شادی کے قابل نہیں رہیں، تاہم ان کی زندگی بہت سی دوسری خواتین کے لیے سبق بن سکتی ہے۔

شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کے بعد کاروباری دنیا میں کامیابی حاصل کرنے والی کومل عزیز خان حال ہی میں وزن میں نمایاں اضافے کے باعث خبروں کی زینت بنیں۔ جسمانی خدوخال میں تبدیلی کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر تنقید اور ٹرولنگ کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

کومل عزیز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران مداحوں کے سوالات کے جوابات دیے۔ ایک مداح نے ان سے شادی نہ کرنے کی وجہ پوچھتے ہوئے کہا کہ اب ان کی عمر زیادہ دکھائی دینے لگی ہے۔

اس پر سابقہ اداکارہ نے جواب دیا کہ شاید ان کی شادی کی عمر گزر گئی ہے اور اب کچھ نہیں ہوسکتا، تاہم ان کی زندگی دوسری خواتین کے لیے ایک سبق بن سکتی ہے کہ انہیں اپنا خیال رکھنا چاہیے۔

سوال و جواب کے سیشن میں ایک مداح نے کومل عزیز کو اداکار عدیل چوہدری سے شادی کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ اس پر انہوں نے کہا کہ عدیل چوہدری بہترین اداکار اور اچھے انسان ہیں، لیکن وہ کسی اداکار سے شادی نہیں کرنا چاہتیں۔

کومل عزیز کے مطابق وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے شوہر کے دوسری خواتین کے ساتھ قریبی تعلقات ہوں، کیونکہ خواتین کے ساتھ قربت اداکاروں کے پیشے کا حصہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button