latest newsSports
پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد

پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں پر سہ فریقی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق پاکستان ٹیم پر میچ فیس کا 10 فیصد جبکہ سری لنکن ٹیم پر 5 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مقررہ وقت میں دو اوورز جبکہ سری لنکا نے ایک اوور کم کیا۔ دونوں ٹیموں کے کپتان شاہین آفریدی اور کوشل مینڈس نے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سہ فریقی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ اتوار کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔



