latest news

ایرانی پارلیمنٹ کی مہرداد اخلاقی کو وزیر دفاع مقرر کرنے کی منظوری

تہران: ایرانی پارلیمنٹ نے مہرداد اخلاقی کی بطور وزیر دفاع تقرری کی منظوری دے دی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے نئے وزیر دفاع کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مہرداد اخلاقی متعلقہ اداروں کے تعاون سے اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔

مہرداد اخلاقی ایرانی ایرو اسپیس انڈسٹری کے سابق سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔ وہ امریکی پابندیوں اور امریکا کی ٹارگٹ کلنگ فہرست میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کے سابق وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ رواں برس امریکی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button