latest newsPoliticsWorld

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف آج تہران پہنچیں گے

تہران: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف آج تہران کا دورہ کریں گے، جہاں ایرانی حکام کے ساتھ دوطرفہ امور اور دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ معاہدوں پر عمل درآمد سے متعلق تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں پر عمل درآمد کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ سرگئی لاوروف ایرانی حکام سے باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بحرین کے دارالحکومت منامہ میں خلیج تعاون کونسل اور روس کے درمیان اسٹریٹجک مذاکرات کا نواں مشترکہ وزارتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں خلیجی ممالک نے ایران سے قرارداد 2817 پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button