latest newsWorld

آسٹرین ایئرلائنز کی پرواز میں بم کی اطلاع، صوفیہ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

تل ابیب: آسٹرین ایئرلائنز کی تل ابیب سے ویانا جانے والی پرواز میں بم کی اطلاع پر طیارے کو بلغاریہ کے صوفیہ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔ طیارے میں اقوام متحدہ میں تقریر کے لیے جانے والے نوجوانوں کا ایک وفد بھی سوار تھا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دورانِ پرواز عملے کو طیارے میں بم یا کسی مشکوک شے کی موجودگی سے متعلق نامعلوم اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد ہنگامی کوڈ جاری کیا گیا۔

اطلاع ملنے کے وقت طیارہ بلغاریہ کی سرحد کے قریب 36 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا۔ صورت حال کے پیش نظر طیارے کا رخ موڑ کر صوفیہ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے طیارے کو گھیرے میں لے لیا۔

حفاظتی پروٹوکول کے تحت طیارے، مسافروں اور سامان کی مکمل تلاشی لی گئی۔ رات گئے تک کسی دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔ تمام مسافروں کو بحفاظت طیارے سے اتار لیا گیا، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button