latest newsPoliticsWorld

اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کا ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے بغداد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ خطے کے مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ضروری ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button