latest newsPolitics

پی ٹی آئی سے لوٹ مار کا حساب لیں گے، امیر مقام

سوات: وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے لوٹ مار کا حساب لیا جائے گا، خیبرپختونخوا کے عوام نے صوبے کے دشمنوں کو مسترد کردیا ہے۔

سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ آج سوات کے عوام یومِ نجات منا رہے ہیں۔ انہوں نے خیبرپختونخوا کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پی ٹی آئی کے احتجاج کو مسترد کردیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جلسے میں عوام کی بڑی تعداد وفاقی حکومت کے فیصلے کی تائید کر رہی ہے۔

امیر مقام نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کہا کرتے تھے کہ وہ صوبے میں ترقی کے لیے نہیں بلکہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے آئے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں خیبرپختونخوا کو دہشت گردوں کے حوالے کردیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button