latest newsShowbiz

نیہا شرما کا اے آئی سے تیار جعلی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والوں کو قانونی کارروائی کا انتباہ

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ نیہا شرما نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے اپنی اجازت کے بغیر چہرے اور شبیہہ استعمال کرکے تصاویر اور ویڈیوز بنانے والوں کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے قانونی کارروائی کی دھمکی دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیہا شرما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں خبردار کیا کہ ان کی اجازت کے بغیر اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے ان کے چہرے یا شبیہہ پر مبنی تصاویر اور ویڈیوز تیار کرنے والے فوری طور پر یہ عمل بند کردیں۔

اداکارہ نے مطالبہ کیا کہ پہلے سے پوسٹ کیا گیا ایسا تمام مواد ہٹایا جائے اور ان کی شناخت استعمال کرتے ہوئے مزید تصاویر اور ویڈیوز بنانے، ان میں ترمیم کرنے یا انہیں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

نیہا شرما کا کہنا تھا کہ ان کے چہرے کو استعمال کرکے انہیں غلط انداز میں پیش کرنا یا ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا کسی صورت قابل قبول نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان کے انتباہ کو باضابطہ تنبیہ سمجھا جائے اور ایسے مواد کی تیاری، اشاعت یا تشہیر میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ کسی جعلی اکاؤنٹ کے پیچھے چھپ کر یا اے آئی ٹیکنالوجی کا سہارا لے کر قانون اور احتساب سے بچنے کی کوشش کرنے والوں کو یہ غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے کہ ان کے خلاف کارروائی نہیں ہوسکتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button