latest newsSports

بابر اعظم کے انٹرنیشنل کرکٹ میں 16 ہزار رنز مکمل، اعزاز پانے والے پانچویں پاکستانی بن گئے

پاکستان: قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ میں 16 ہزار رنز مکمل کرنے والے پاکستان کے پانچویں کھلاڑی بن گئے۔

بابر اعظم نے یہ سنگ میل سری لنکا کے خلاف سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں عبور کیا، جہاں انہوں نے 57 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں مجموعی رنز کی تعداد 16 ہزار 38 ہوگئی ہے۔

پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں انضمام الحق 20 ہزار 521 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

یونس خان 17 ہزار 790 رنز کے ساتھ دوسرے، محمد یوسف 17 ہزار 134 رنز کے ساتھ تیسرے جبکہ جاوید میانداد 16 ہزار 213 رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

بابر اعظم 16 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرکے ان نامور پاکستانی بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button