latest newsPolitics

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئینی و قانونی طریقے سے ایمرجنسی لگائی، بلاول بھٹو

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے ہمیشہ آئینی اور قانونی طریقے سے ایمرجنسی نافذ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف تمام سیاسی قوتوں کو مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

کارساز کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سانحہ کارساز پاکستان کی تاریخ کا ایک المناک واقعہ ہے۔ ہم سب کو مل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اگر خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی دہشت گردوں کا مقابلہ نہیں کریں گے تو پیپلز پارٹی یہ ذمہ داری ادا کرے گی۔ پاکستان کے کسی بھی حصے میں کسی کو قومی پرچم اتارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے انتخابی اصلاحات کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اپوزیشن کو بھی اس میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن واقعی دہشت گردی اور خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے معاملے کا حل چاہتی ہے تو اسے مذاکرات کے لیے آگے آنا چاہیے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرنے کا حق حاصل ہے، تاہم وہ اس حقیقت سے انکار نہیں کرسکتے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی موجود ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button