latest newsSports

ازلان شاہ ہاکی کپ: قومی ٹیم کے انتخاب کے لیے تربیتی کیمپ 30 اکتوبر سے شروع ہوگا

اسلام آباد: پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے سلطان ازلان شاہ ہاکی کپ کے لیے قومی ٹیم کی تیاریوں اور حتمی اسکواڈ کے انتخاب کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

سلطان ازلان شاہ ہاکی کپ 20 سے 28 نومبر تک ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے ملک بھر سے انڈر 18، جونیئر اور سینئر کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

پی ایچ ایف کے مطابق مدعو کھلاڑی 30 اکتوبر کو اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں رپورٹ کریں گے۔ تربیتی کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو ان کی صلاحیتوں کی بنیاد پر تین پولز میں تقسیم کیا جائے گا۔

فیڈریشن کے مطابق مختلف پولز میں کھلاڑیوں کی تکنیکی مہارت اور کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو منتخب کرکے قومی ٹیم کا حتمی اسکواڈ تشکیل دیا جائے گا۔

پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو سینئر سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے یکساں مواقع فراہم کرنا اور قومی ہاکی ٹیم کے لیے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب یقینی بنانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button