column and articlelatest news

بیماری کے کسی بھی پھیلاؤ کو چھپانے یا بروقت رپورٹ نہ کرنے پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی۔ سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ

سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ نے کہا ہے کہ بیماری کے کسی بھی پھیلاؤ کو چھپانے یا بروقت رپورٹ نہ کرنے پر زیرو ٹالرنس (Zero Tolerance) کی پالیسی اپنائی جائے گی اور خلاف ورزی کے مرتکب متعلقہ عملے کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایک اعلیٰ سطحی ہنگامی محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ کی زیرِ صدارت محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کا ایک اہم آن لائن اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے بھر میں منہ کھر (FMD) کی بیماری کے پھیلاؤ، ویکسین کے دستیاب ذخائر اور تدارک کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل، ڈائریکٹر جنرل ریسرچ، ڈائریکٹر جنرل توسیع، تمام ایڈیشنل ڈائریکٹرز اور ڈویژنل ڈائریکٹرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران تمام اضلاع میں منہ کھر کی ویکسین کی دستیابی کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ ایس او پیز پر عملدرآمد، ADRS Info ایپ کے ذریعے بروقت رپورٹنگ اور متاثرہ علاقوں کے گرد رِنگ ویکسینیشن یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

سیکرٹری لائیوسٹاک اور ڈی جی ایکسٹینشن نے تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز اور ایڈیشنل ڈائریکٹرز لائیوسٹاک کو ہدایات جاری کیں کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر تمام اضلاع اور تحصیلوں میں منہ کھر کی ویکسین کی وافر فراہم یقینی بنائی جائے تاکہ کسی بھی ضلع و تحصیل میں منہ کھر کی بیماری کی رپورٹ کی صورت میں مویشیوں کو اس بیماری سے محفوظ رکھا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button