latest newsShowbiz

پروڈیوسر و اداکار صمد عارض کی شان،امر خان اور ملکو سے ملاقاتیں

ملکو کے پرفیوم برانڈ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت بھی کی

لاہور (شہزاد فراموش) اداکار و پروڈیوسر صمد عارض نے وطن پہنچتے ہی شوبز سرگرمیوں کا آغاز کر دیا۔ پاکستان آمد کے بعد صمد عارض نے سپر سٹار شان شاہد اور اداکارہ امر خان سے ملاقات کی۔

انہوں نے گلوکار ملکو کے پرفیوم برانڈ کی لانچنگ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرکےرونق بڑھا دی۔

صمد عارض اپنی نئی فلم کی تیاری کے حوالے سے شوبز شخصیات سے مسلسل ملاقاتیں کا کر رہے ہیں۔ ان کی فنکاروں سےملاقاتوں نے انٹرٹینمنٹ حلقوں میں توجہ حاصل کی ہے۔شان فلم انڈسٹری کے نمایاں اداکاروں میں جبکہ امر خان بھی اداکاری میں منفرد پہچان رکھتی ہیں۔

دونوں فنکاروں سے صمد عارض کی ملاقات ان کی فنکار برادری سے وابستگی کی عکاس ہے،دوسری جانب ملکو کے پرفیوم برانڈ کی لانچنگ میں صمد عارض کی شرکت بھی نمایاں رہی۔ تقریب میں صمد عارض کی موجودگی نے ایونٹ کو جاندار بنا دیا۔
صمد عارض کی پاکستان آمد سے شوبز حلقوں کی رونق بڑھی ہے اور اسے انڈسٹری کیلئے اچھا شگون خیال کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button