Businesslatest news

خیبرپختونخوا میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے تک سستا ہوگیا

پشاور: خیبرپختونخوا میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمت میں 100 روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پشاور اور بنوں میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران 100 روپے تک کمی ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قیمتوں میں کمی کے بعد پشاور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 400 روپے سے کم ہوکر 3 ہزار 300 روپے جبکہ بنوں میں 3 ہزار 300 روپے سے کم ہوکر 3 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button