latest newsWorld
بھارت: مندر کے قریب زائرین پر ٹرک چڑھ دوڑا، 15 افراد ہلاک، متعدد زخمی

گوالیار: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار میں شیتلا ماتا مندر کے قریب زائرین پر تیز رفتار ٹرک چڑھنے سے 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ رات تقریباً ڈیڑھ بجے پیش آیا، جب چھنور کی جانب سے آنے والا سامان سے لدا ٹرک ڈھلوان پر بے قابو ہوگیا۔ مذکورہ راستے پر بھاری ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد ہے۔
پولیس کے مطابق ٹرک رکاوٹیں توڑتا ہوا سڑک پر موجود زائرین کو کچلنے کے بعد مندر کی بیرونی دیوار اور گیٹ سے جا ٹکرایا۔
حادثے میں 15 افراد ہلاک جبکہ متعدد زائرین زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ زخمیوں میں ڈیوٹی پر مامور دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔



