latest newsShowbiz

راکھی ساونت کے خلاف خودکشی کیس میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

جھانسی: معروف بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے خلاف اتر پردیش کے شہر جھانسی کی عدالت نے 2010 کے خودکشی کیس میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقدمہ راکھی ساونت کے ٹی وی شو ’’راکھی کا انصاف‘‘ میں ایک شخص کے خلاف مبینہ توہین آمیز ریمارکس دینے سے متعلق ہے، جس نے بعد ازاں مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی۔

رپورٹ کے مطابق فاسٹ ٹریک کورٹ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے راکھی ساونت کے بار بار عدالت میں پیش نہ ہونے پر 16 اکتوبر کو وارنٹ جاری کیے۔ عدالت نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ اداکارہ کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

سرکاری وکیل مریدول کانت سریواستو کے مطابق مقدمے کی آئندہ سماعت یکم دسمبر کو ہوگی۔

واضح رہے کہ یہ مقدمہ جھانسی کے علاقے ہنساری، پریم نگر کے رہائشی لکشمن اہروار کی موت سے متعلق ہے، جو 10 نومبر 2010 کو انتقال کرگئے تھے۔

لکشمن اہروار کی موت کے بعد ان کی والدہ ساوتری نے مقدمہ درج کرایا تھا۔ درخواست میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ راکھی ساونت نے اکتوبر 2010 میں نشر ہونے والے اپنے پروگرام کے دوران ان کے بیٹے کے لیے توہین آمیز اور نامناسب الفاظ استعمال کیے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button