latest newsWorld
سعودی دفاعی نظام نے ریاض کی جانب داغا گیا حوثی میزائل تباہ کر دیا

ریاض: سعودی اتحادی فوج کا کہنا ہے کہ ریاض کی جانب داغا گیا حوثی ملیشیا کا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا گیا ہے۔
سعودی فوجی ترجمان ترکی المالکی کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے یمن سے داغے گئے میزائلوں کو کامیابی سے فضا میں تباہ کیا۔
پیر کی شب سعودی دارالحکومت ریاض میں کئی زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ یہ آوازیں شہریوں کے موبائل فونز پر فضائی خطرے سے متعلق انتباہی پیغام موصول ہونے کے چند لمحوں بعد سنائی دیں۔
امکان ظاہر کیا گیا کہ دھماکوں کی آوازیں آنے والے میزائلوں کو فضا میں تباہ کرنے والے انٹرسیپٹر میزائلوں کی تھیں۔



