latest newsWorld
حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور خمیس مشیط ایئربیس پر حملے کا دعویٰ

ریاض() حوثی فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے دعویٰ کیا ہے کہ گروپ نے سعودی دارالحکومت ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل اور یمن کی سرحد کے قریب خمیس مشیط ایئربیس پر ڈرون سے حملہ کیا ہے۔
حوثی ترجمان کے مطابق ریاض ایئرپورٹ کو پیر کی شام بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا، جبکہ خمیس مشیط ایئربیس پر براہِ راست ڈرون حملہ کیا گیا۔
سعودی عرب نے حوثیوں کے تازہ دعووں کی تاحال تصدیق نہیں کی، تاہم سعودی اتحاد کے ترجمان نے اس سے چند گھنٹے قبل اعلان کیا تھا کہ نامعلوم تعداد میں میزائلوں کو فضا میں ہی روک کر تباہ کردیا گیا۔



