خیبرپختونخوا میں گورنر راج عوامی مینڈیٹ پر حملہ ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی مذمت

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عوامی مینڈیٹ اور جمہوری اقدار پر حملہ قرار دیا ہے اور جمہوریت کو نقصان پہنچانے والے اقدامات فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری بیرسٹر قاسم نواز عباسی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوام کی مرضی کو انتظامی اختیارات کے ذریعے دبانے کی کسی بھی کوشش کی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق آئین کی بالادستی، پارلیمانی جمہوریت اور صوبائی خودمختاری پاکستان کے آئینی نظام کی بنیادی اساس ہیں۔ غیر معمولی آئینی اقدامات کو عوام کی منتخب نمائندہ حکومت کو کمزور کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے اپنے اعلامیے میں سیاسی مفادات کے لیے وفاقی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے اور آئینی تحفظات کو نظرانداز کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے منتخب نمائندوں کے اختیارات اور صوبائی خودمختاری کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
اعلامیے میں تمام متعلقہ حکام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ قانون کی حکمرانی یقینی بنائیں، بنیادی حقوق کا تحفظ کریں اور آئین کی مقرر کردہ حدود کا احترام کریں۔
بار ایسوسی ایشن نے خبردار کیا کہ آئینی حدود سے تجاوز کرنے والے اقدامات برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ اعلامیے کے مطابق آئین سے متجاوز کوئی بھی اقدام عوام کے اعتماد کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ملک کے اعلیٰ ترین قانون کی خلاف ورزی بھی ہوگا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے خیبرپختونخوا میں جمہوری عمل اور عوامی مینڈیٹ کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جمہوری اقدار کو نقصان پہنچانے والے اقدامات واپس لیے جائیں اور تمام متعلقہ حکام آئینی حدود، بنیادی حقوق اور عوام کے جمہوری حقِ حکمرانی کا احترام یقینی بنائیں۔