latest newsPakistan

لیسکو ریجن میں 10 روز کے دوران بجلی چوری کے 217 کیسز رپورٹ، 4 گرفتار

لاہور(عمران اسلم) لیسکو ریجن میں یکم سے 10 اکتوبر 2026 کے دوران بجلی چوری کے 217 کیسز سامنے آئے، جن میں 212 گھریلو اور 5 زرعی صارفین ملوث پائے گئے۔ بجلی چوری کے ان واقعات میں 66 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 4 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان لیسکو کے مطابق بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اس دوران بجلی چوری کی مد میں 2 لاکھ 63 ہزار 483 یونٹس چارج کیے گئے جبکہ 29 لاکھ 67 ہزار روپے کی ریکوری بھی کی گئی۔

ترجمان کے مطابق بجلی چوری کے سب سے زیادہ 71 کیسز اوکاڑہ سرکل میں رپورٹ ہوئے، جبکہ شیخوپورہ سرکل میں 47 اور ناردرن و سنٹرل لاہور سرکلز میں مجموعی طور پر 32 کیسز سامنے آئے۔

اسی طرح قصور سرکل میں بجلی چوری کے 22 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ سدرن لاہور میں 11 اور ننکانہ سرکل میں 2 کیسز سامنے آئے۔

لیسکو حکام کے مطابق بجلی چوری کی روک تھام اور قومی وسائل کا تحفظ ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس سلسلے میں بجلی چوری میں ملوث صارفین کے خلاف کارروائیوں اور واجبات کی وصولی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا کہ ادارہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ قومی وسائل کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button