latest newsPolitics

گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سیکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے خطرات کا جائزہ لینے کے لیے صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا۔

اس سے قبل فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت پشاور میں خصوصی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے خطرات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی گئی کہ ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد صوبے بھر میں صورتحال پُرامن اور معمول کے مطابق رہی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ سیکیورٹی اداروں کی استعداد کار سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری رکھی جائے گی اور عوام سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button