latest newsPoliticsWorld

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ میں رابطہ، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور تناؤ کم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال اور کشیدگی میں کمی لانے کے اقدامات پر گفتگو کی۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی نے اپنے سعودی ہم منصب کو بتایا کہ ایران سعودی عرب اور یمن کے درمیان بات چیت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

سعودی خبر ایجنسی کے مطابق حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں میں شدت آنے کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان یہ پہلا رابطہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button