latest newsWorld

برطانیہ کی شہریوں کو جدہ اور دمام کے غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت

برطانیہ نے اپنے شہریوں کو سعودی عرب کے شہروں جدہ اور دمام کے غیرضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کردی ہے، جبکہ مدینہ ایئرپورٹ کے علاوہ سعودی عرب کے دیگر ہوائی اڈوں کے سفر سے متعلق بھی انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

برطانوی سفارت خانے کی جانب سے یہ ہدایات سعودی عرب میں حالیہ حملوں کے بعد جاری کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں ہفتے کے روز ہونے والے حملے میں 12 افراد جاں بحق اور 309 زخمی ہوئے تھے۔

حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں امریکا، سعودی عرب، بنگلادیش، اردن، شام، سوڈان، فلسطین اور مصر کے شہری شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کے بعد اتوار کی شام دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button