latest newsPolitics

خیبر پختونخوا کے امور چلانے کے لیے 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کے صوبائی امور سے متعلق حکم نامہ جاری کرتے ہوئے 11 رکنی مشاورتی کونسل تشکیل دے دی۔

حکم نامے کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا وفاقی حکومت کی جانب سے صوبائی امور انجام دیں گے، جبکہ مشاورتی کونسل ان کی معاونت کرے گی۔

کونسل میں طارق محمود پاشا، ڈاکٹر عامر عبداللہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر، ثمر بلور، ڈاکٹر سرفراز علی، عامر جاوید، ڈاکٹر ایم ارشاد، کفایت اللہ، طیب قریشی، عثمان سیف اللہ خان اور آصف رفیق شامل ہیں۔

وفاقی حکومت نے ثنااللہ ایڈووکیٹ کو خیبر پختونخوا کا ایڈووکیٹ جنرل بھی مقرر کردیا ہے۔

حکم نامے کے مطابق صوبائی امور آئینی دفعات اور کے پی گورنمنٹ رولز آف بزنس 1985 کے تحت انجام دیے جائیں گے۔ حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button