entertanmentlatest news

لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام محفلِ مشاعرہ کا انعقاد

مشاعرہ کی صدارت معروف شاعر و مصنف معروف قانون دان سید محمود الحسن گیلانی نے کی

لاہور (ہم شہری) گزشتہ روز لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام ایک خوبصورت محفلِ مشاعرہ کا انعقاد ہوا ۔جس میں مشہور شعراء کرام جن میں خواتین شاعرات کی بھر پور شرکت نے اس بزم سخن کو اپنے کلام سے رونق بخشی۔

محفل مشاعرہ کی صدارت کی معروف قانون دان شاعر و مصنف اور آر جے، سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان سید محمود الحسن گیلانی نے کی جو دس کتابوں مصنف بھی ہیں۔

مہمانان خصوصی میں عائشہ غفار عاشی مشہور شاعرہ و مصنفہ لاہور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری افضال طالب کی اہلیہ ہیں، سینئر صحافی و مصنفہ فرزانہ چوہدری، جوائنٹ سیکرٹری لاہور پریس کلب اور ادبی کمیٹی کے روح رواں عمران شیخ، رابعہ عظمت ممبر گورننگ باڈی لاہو پریس کلب، ڈاکٹر مبینہ عصیم شاعرہ و مصنفہ، اقبال بخاری شاعر و سنئیر جرنلسٹ اور فروا افتخار تھیں۔

نظامت کے فرائض شاعر و صحافی طارق کامران ہمراہ صحافی اور نیشنل ویمن جرنلسٹس فورم کی انفارمیشن سیکرٹری نبیلہ اکبر نے انجام دئیے۔

محفلِ مشاعرہ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا صفیہ ناصر (جماعت اسلامی میڈیا ونگ) نے تلاوت قرآن بمعہ ترجمہ کے ساتھ کی۔ معروف شاعرہ نجمہ شاہین نے بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ نعت پیش کیا۔مشاعرے میں نامور اور خوبصورت لب و لہجہ کے شعراء کرام نے اپنے کلام سے محفل میں خوب رنگ جمایا جن میں ممتاز راشد لاہوری، نواب ناظم، نذر بھنڈر، انجم شیراز انجم، سید نبیل شاہ، ڈاکٹر عزیز الرحمن، عینی باجوہ، ایڈووکیٹ عذرا پروین، سحر نسیم سحر، فریحہ باجوہ، مقبول احمد شاکر، محمد نوید نواز، سعید اشرف، متین کاشمیری، راجہ شاہد امیر، بابر کمال، اشرف یار، بشارت وہرہ، سرور جنڈ کڑکی، سجاد علی بھنڈر، یاسمین مختار، سٹیلہ ظفر، اشفاق فلک، عارفین عائشہ اور منیب اختر سمیت دیگر شعراء کرام نے اپنا کلام پیش کر کے ناظرین سے خوب داد سمیٹی۔

مشاعرے کے اختتام پر منتظم اعلیٰ اور وویمن جرنلسٹ فورم کی صدر و سنئیر صحافی فرزانہ چوہدری نے مشاعرے کے انعقاد کے لئے صدر لاہور پریس کلب جناب ارشد انصاری کا شکریہ ادا کیا اور ادبی کمیٹی اور اس کے چئیر مین عمران شیخ کی معاونت پر ان کا بھی شکریہ ادا کیا اور اس مشاعرے کی روایت کو جاری رکھنے کا عزم کیا، انہوں نے بزم کے شعراء کرام کا اور مہمانوں کی آمد پر بھی شکریہ ادا کیا۔

مہمان خاص جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ نے اظہار خیال کرتے ہوئے تمام شعراء کرام اور حاضرین محفل کا شکریہ ادا کیا۔صدر محفل معروف قانون دان، شاعر و مصنف اپنا کلام پیش کیا اور شعراء کرام و منتظمین کی ادبی کاوشوں کو سراہا۔

صدر محفل سید محمود الحسن گیلانی کو مقصود احمد چغتائی کی جانب سے دستار بندی بھی کی گئی۔ محفلِ مشاعرہ کے آخری لمحات میں مہمانوں کی تواضع پر تکلف چائے و دیگر لوازمات سے کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button