crimelatest news

بچوں سے مبینہ زیادتی، مسجد کا امام گرفتار

مری کے نواحی علاقے سحر بگلہ میں 7 بچوں سے مبینہ جنسی زیادتی کے واقعے پر پولیس نے مسجد کے امام عمار امتیاز کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا اور تفتیش شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پھگواڑی پولیس کو ملزم کے خلاف شکایت موصول ہوئی تھی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 145/26 درج کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اب تک 7 بچوں کی مبینہ متاثرین کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے، جبکہ شواہد جمع کرنے کے لیے 3 بچوں کا طبی معائنہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ملزم گزشتہ 3 سال سے علاقے کی ایک مسجد میں امامت کے فرائض انجام دے رہا تھا اور بچوں کو ناظرہ قرآن بھی پڑھاتا تھا۔ دورانِ تفتیش ملزم کی جانب سے متعدد بچوں سے زیادتی کے اعتراف کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے، تاہم اس کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی۔

پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ مبینہ متاثرہ بچوں کے تحفظ اور شواہد اکٹھے کرنے کے لیے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button