latest newsPolitics
مولانا فضل الرحمان کا ثالثی کردار خوش آئند ہے، اسد قیصر

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ثالثی کے حوالے سے ذکر کو خوش آئند سمجھتے ہیں۔
اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کوشش ہے کہ ملکی مسائل بات چیت کے ذریعے حل کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو ان کی جانب سے مذاکرات کا مکمل مینڈیٹ اور اختیار حاصل ہے اور وہی مذاکرات کریں گے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سینئر سیاستدان ہیں، اگر وہ ثالثی کا کردار ادا کرتے ہیں تو یہ خوش آئند ہوگا۔ ان کے مطابق مولانا فضل الرحمان سے ملکی سیاسی معاملات پر رابطہ رہتا ہے۔



