crimelatest news

لائبہ اعجاز سے ویزا اور اسکالرشپ کے نام پر 93 لاکھ کا فراڈ، ایف آئی اے

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق طالبہ لائبہ اعجاز سے امریکا کا ویزا اور اسکالرشپ دلوانے کے بہانے مبینہ طور پر 93 لاکھ روپے وصول کیے گئے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزمان نے باہمی ملی بھگت سے رقم وصول کی اور جعلی اسکالرشپ ایوارڈ لیٹرز، یونیورسٹی داخلہ آفر لیٹرز اور فیس کی ادائیگی کی رسیدیں تیار کرکے متاثرہ خاندان کو دھوکے میں رکھا۔

ایف آئی اے کے مطابق 29 لاکھ روپے لائبہ اعجاز کے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے جبکہ باقی رقم نقد ادا کی گئی۔ کیس کا مقدمہ لائبہ اعجاز کے ماموں کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 419، 420 اور 109 سمیت امیگریشن آرڈیننس 1979 کی دفعات 18 اور 22 شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی نگرانی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ ایف آئی اے نے ملوث تمام عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ لائبہ اعجاز کی موت کے بعد اس معاملے کی تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button