latest newsPakistan

خیبرپختونخوا پولیس کو مظاہروں سے نمٹنے کی ہدایات جاری

خیبرپختونخوا پولیس کو ممکنہ احتجاج اور مظاہروں سے نمٹنے کے لیے آپریشنل ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ آئی جی خیبرپختونخوا نے ضلعی پولیس افسران کو سکیورٹی انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

ہدایت نامے کے مطابق ممکنہ مظاہروں کے دوران سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچنے کے خدشے کے پیش نظر پولیس نفری کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔ اس مقصد کے لیے اینٹی رائٹ فورس، خصوصی اسکواڈ اور سادہ لباس اہلکار تعینات کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

پولیس کو تھانوں، پیٹرول پمپس، بینکوں اور دیگر اہم مقامات کی سکیورٹی یقینی بنانے کے ساتھ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ بہتر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ احتجاج یا غیر قانونی اجتماع کی صورت میں پہلے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی جائے۔ مذاکرات ناکام ہونے پر اینٹی رائٹ اسکواڈ کے استعمال، ہوائی فائرنگ اور ربڑ کی گولیوں سے متعلق مراحل بھی بیان کیے گئے ہیں۔ مظاہرین کی ویڈیو ریکارڈنگ اور نگرانی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح ساڑھے 9 بجے طلب کیا گیا ہے، جس میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔ ایمرجنسی کی توثیق کے لیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس بلانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button