latest newsPolitics

میری اور ارکان پارلیمنٹ کی سکیورٹی واپس لے لی گئی، شفیع جان کا دعویٰ

وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبائی پولیس نے ان سمیت تمام ارکان پارلیمنٹ کی سکیورٹی واپس لے لی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شفیع جان نے کہا کہ اگر انہیں یا کسی بھی رکن پارلیمنٹ کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار آئی جی خیبرپختونخوا ہوں گے۔

دوسری جانب رکن قومی اسمبلی آصف خان نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس نے ان کی سکیورٹی واپس لے لی ہے۔

آصف خان نے کہا کہ سکیورٹی واپس لینے کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بطور رکن قومی اسمبلی انہیں سکیورٹی فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے بھی کسی نقصان کی صورت میں آئی جی خیبرپختونخوا کو ذمہ دار قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button