latest newsPolitics

پی ٹی آئی کا ہنگامی اجلاس طلب، ایمرجنسی پر غور

اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سیاسی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج رات طلب کرلیا، جس میں لانگ مارچ سمیت موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سیاسی و کور کمیٹی کے بیشتر ارکان اجلاس میں آن لائن شرکت کریں گے۔

دوسری جانب ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ صوبے میں ممکنہ ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق مشاورت جاری ہے اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز موجودہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے جو بھی ہدایات موصول ہوں گی، ایڈووکیٹ جنرل آفس ان پر عمل کرے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی غیر آئینی اقدام کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button