latest newsPolitics
گورنر ہاؤس پر چڑھائی ہوئی تو سہیل آفریدی گرفتار ہوں گے: کنڈی

اسلام آباد: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے گورنر ہاؤس پر چڑھائی کی صورت میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو غیر قانونی اقدام کے الزام میں گرفتار کرنے کا حکم دیں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ، ایمرجنسی یا دونوں اختیارات کے استعمال سے متعلق معاملات پر بات چیت ہوئی ہے، تاہم حتمی فیصلے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیے جائیں گے۔
انہوں نے پی ٹی آئی کے ساتھ مزید مذاکرات کے امکان کو بھی مسترد کردیا۔



