latest newsPolitics
پی ٹی آئی لانگ مارچ مردان پہنچ گیا، 13 اکتوبر کو اگلا لائحہ عمل طے ہوگا

مردان: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لانگ مارچ مردان پہنچ گیا، جہاں وزیراعلیٰ نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے 13 اکتوبر کو صوابی میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرنے کا کہا۔
سہیل آفریدی نے الزام عائد کیا کہ مخالفین پی ٹی آئی کو سیاسی طور پر ختم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ خیبرپختونخوا کو قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کے تحت اس کا حصہ فراہم نہیں کیا جا رہا۔
وزیراعلیٰ نے کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان 13 اکتوبر کو صوابی میں کیا جائے گا۔



