latest newsShowbiz

اداکارہ میرا کینیڈا بارڈر سے ڈی پورٹ، نیویارک روانہ

نیویارک: پاکستانی اداکارہ میرا کو کینیڈا کی سرحد سے ڈی پورٹ کر دیا گیا، جس کے بعد وہ نیویارک روانہ ہوگئیں۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ میرا امریکا سے کینیڈا ایک شو میں پرفارم کرنے جا رہی تھیں، تاہم انہیں نیاگرا فالز کے کینیڈین بارڈر پر کئی گھنٹے روکے رکھا گیا، جس کے بعد ان کے ڈی پورٹیشن کے احکامات جاری کیے گئے۔

اداکارہ میرا نے بتایا کہ انہیں کینیڈا میں پرفارمنس پر ٹیکس ادا نہ کرنے کے معاملے پر ڈی پورٹ کیا گیا۔

میرا کا کہنا تھا کہ شو آرگنائزر ٹیکس ادا کرے یا نہ کرے، پرفارم کرنے والے فنکار کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ٹیکس کی ادائیگی یقینی بنائے۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ جلد اس معاملے پر تفصیلی گفتگو کریں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button