latest newsPolitics

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر غور، وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات متوقع

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، تاہم اس حوالے سے سرکاری تصدیق سامنے آنا باقی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا کی باضابطہ رپورٹ موصول ہونے کے بعد صدرِ مملکت آئینی اختیارات استعمال کر سکتے ہیں۔

صوبے میں ایمرجنسی کے ممکنہ نفاذ اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کے لیے وزیراعظم اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان آج ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں اس ملاقات کو اہم قرار دیا جا رہا ہے، جس میں خیبرپختونخوا کے حالات اور وفاقی حکومت کے آئندہ لائحہ عمل پر تبادلۂ خیال کیے جانے کا امکان ہے۔

تاہم، صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق حتمی فیصلے اور ملاقات کے ایجنڈے کی باضابطہ تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button