latest newsWorld
ترکیے کے ساحل کے قریب 2100 سال پرانے برتن دریافت

انطالیہ: ترکیے کے ساحل کے قریب سمندر کی تہہ میں ڈوبے ہوئے قدیم بحری جہاز کا ملبہ دریافت ہوا ہے، جہاں سے تقریباً 2100 سال پرانے ہزاروں برتن بڑی حد تک صحیح سلامت برآمد ہوئے ہیں۔
ماہرینِ آثارِ قدیمہ کے مطابق جہاز کا ملبہ انطالیہ کے ساحل کے قریب 55 میٹر گہرائی میں موجود ہے، جہاں سے پلیٹیں، پیالے اور ٹرے سمیت 122 مختلف اقسام کے برتن ملے ہیں۔
ماہرین کے لیے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ قدیم تاجروں نے ان برتنوں کو لکڑی کے ڈبوں میں رکھ کر ان کے درمیان مٹی بھری ہوئی تھی۔ اسی حفاظتی انتظام کے باعث مٹی کے یہ برتن دو ہزار سال سے زائد عرصے تک ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ جہاز قدیم بحیرۂ روم کے تجارتی راستے پر سفر کر رہا تھا۔ زیرِ آب روبوٹس کی مدد سے ملبے کی کھدائی اور تحقیق کا عمل تاحال جاری ہے۔



