latest newsWorld
انتونیو گوتریس کی محسن نقوی اور طلال چودھری سے ملاقات

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چودھری سے ملاقات کی، جس میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں اور علاقائی امن و سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ لڑ رہا ہے۔ ان کے مطابق افغانستان میں اس وقت 25 دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں، جو دنیا کے امن کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔
محسن نقوی نے زور دیا کہ عالمی برادری کو دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔
اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی امن کے لیے پاکستان کے کردار کو قابلِ ستائش قرار دیا۔
بعد ازاں انتونیو گوتریس اپنا تین روزہ دورۂ پاکستان مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد سے واپس روانہ ہوگئے۔



