latest newsPolitics

آج چارسدہ میں آئندہ کا لائحہ عمل دوں گا، سہیل آفریدی

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ آج چارسدہ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، پہلے ٹیسٹ میچ، پھر ٹی ٹوئنٹی اور آخر میں ٹی ٹین کھیلیں گے۔

بھانہ ماڑی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ یہ بلاول اور مریم والا لانگ مارچ نہیں ہے، ہماری جدوجہد آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سیاسی اور جمہوری انداز میں جاری رہے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 7 مطالبات پیش کیے ہیں، ان میں سے ایک بھی مطالبہ غیر قانونی ثابت کردیا جائے تو وہ اسے تسلیم کریں گے۔ ان کے بقول پی ٹی آئی ایک سیاسی اور جمہوری قوت ہے اور اس کی جدوجہد آئین و قانون کے مطابق ہوگی۔

سہیل آفریدی نے خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرنے والوں کو بھی جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ ان کے مطابق خیبرپختونخوا کو ڈیجیٹل گورننس ایوارڈ ملا جبکہ صوبائی اسمبلی نے دنیا بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

انہوں نے سابق حکومت کے دور میں لانگ مارچز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت جو لوگ لانگ مارچ لے کر آتے تھے، وہ ’’فکس میچ‘‘ کے ساتھ آتے تھے، تاہم اس بار کوئی فکس میچ نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button