latest newsPolitics

سہیل آفریدی کے بیان پر علی امین گنڈاپور برہم، پارٹی گروپ کی آڈیو لیک

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے گزشتہ حکومت کے حوالے سے ’’مارچ فکسڈ تھا‘‘ کے بیان پر سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور برہم ہوگئے۔

پارٹی کے پارلیمانی پارٹی واٹس ایپ گروپ میں علی امین گنڈاپور کا آڈیو پیغام لیک ہوگیا، جس میں انہوں نے سہیل آفریدی کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

لیک آڈیو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انہوں نے پہلے مزاحیہ انداز میں پیغام بھیجنے کا سوچا، تاہم پھر خیال آیا کہ پیغام لیک ہوکر میڈیا پر چل جائے گا۔ ان کے مطابق اس طرح کی غیر ذمہ دارانہ حرکت اور گفتگو زیب نہیں دیتی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ان کے پاس بھی بہت سی چیزیں ہیں اور ہر معاملے کا ریکارڈ موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ ریکارڈ سامنے لے آئے تو بہت سے لوگ سب کے سامنے بے نقاب ہو جائیں گے۔

سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کی خاطر خاموش ہیں، تاہم ان کے بقول جس زبان میں بات کی گئی ہے اس میں ان پر بڑا الزام عائد کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں سب کی حیثیت اور سابقہ معاملات کا علم ہے اور احسان فراموشی اور بغض کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وہ اس طرح کی باتیں برداشت نہیں کریں گے اور مخالفین کو مشورہ دیا کہ دوسروں پر توجہ دینے کے بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button